وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسي ممالک پاکستان اور چین کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دے کر کہا کہ اچھے تعلقات کے لیے انہیں ایک دوسرے کے مفادات اور حساسیت کا احترام کرنا چاہیے۔
مسٹر مودی نے یہاں دوسری رائے سینا بات چیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو صاف
پیغام بھی دیا کہ اگر وہ ہندوستان کے قریب آنا چاہتا ہے تو اسے دہشت گردی سے دور ہٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ سے مکالمے اور بات چیت کا موقف اختیارکیا ہے لیکن ہمارے پڑوسی ملک کے لوگ جو دہشت گردی اور تشدد کی حمایت کرتے ہیں، وہ آج الگ تھلگ ہو چکے ہیں۔